نشتر ہسپتال،تزئین وآرائش کا کام مریضوں کیلئے دردسر

نشتر ہسپتال،تزئین وآرائش کا کام مریضوں کیلئے دردسر

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں تزین و آرائش مریضوں، عملے کیلئے وبال جان بن گئی ، بیشتر وارڈز میں کام مکمل ہونے کے باوجود وارڈ بند۔

، مریضوں کا بوجھ دیگر وارڈز پر منتقل ہونے سے علاج متاثر،نشتر ہسپتال ایمرجنسی اور او پی ڈی میں تزئین و آرائش سست روی کا شکار ، نشتر ون سے نشتر ٹو تک ویڈا بس چلانے ،نشتر ٹو میں ایدھی ایمبولینس سینٹر قائم کرنے ،شہباز شریف اور تحصیل ہسپتال شجاعباد وجلالپور میں عملے کی کمی کی شکایت لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ملتان حامد سندھو سے ملاقات تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز وفد نے ڈپٹی کمشنر ملتان حامد سندھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری تزئین و آرائش مریضوں اور عملے کیلئے وبال جان بن چکی ہے ۔پانچ وارڈز میں تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے باوجود وارڈ سامان نہ ہونے کے باعث بند پڑے ہیں جبکہ مریضوں کو دیگر وارڈز میں بھیڑ بکریوں کی طرح منتقل کرنا مجبوری بن چکا ہے ۔اسی طرح نشتر ہسپتال ایمرجنسی اور آئوٹ ڈور میں تزئین و آرائش کا کام نہایت سست روی کا شکار ہے جس پر ڈپٹی کمشنر حامد رضا سندھو نے کہا کہ ایمرجنسی اور آوٹ ڈور کا کام تیس اکتوبر تک مکمل کروا کر فعال کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں