چنیوٹ:ڈی پی اوکا اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ کا افتتاح

چنیوٹ:ڈی پی اوکا اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ کا افتتاح

چنیوٹ ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ کا افتتاح کردیا جبکہ انہوں نے جامعہ مسجد صدیقیہ لاہور روڈ چنیوٹ میں اور تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری لگائی ۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے انسداد جرائم اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ کا افتتاح کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی سٹریٹ کرائم سکواڈ شہر کی مارکیٹوں،بازاروں میں سٹریٹ کرائم کی روک تھا م میں معاون ثابت ہوگا ،شہری رقم کی منتقلی کیلئے 15پر کال کرکے پولیس سکیورٹی حاصل کرسکتے ہیں۔دریں اثنا جامعہ مسجد صدیقیہ لاہور روڈ چنیوٹ میں ڈی پی او ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ چناب نگر میں ڈی پی او کی کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل غلام شبیر ،دیگر افسران اورعلاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں