میرپورخاص:اشیائے خورونوش، سبزی مہنگے داموں فروخت

 میرپورخاص:اشیائے خورونوش، سبزی مہنگے داموں فروخت

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، لوگ مہنگے داموں اشیاء خریدنے ہر مجبور ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات لوگوں تک نہیں پہنچ رہے ہیں ،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہیں ،شہریوں کی شکایت ہے کہ کوئی بھی سبزی 100 روپے فی کلو سے کم دستیاب نہیں ہے ،آلو 120 روپے کلو، پیاز 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ سب سے زیادہ قیمت ادرک کی ہے جو 1000 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،اسی طرح بینگن 100 روپے ، لہسن 500 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جس کے باعث وہ خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں ۔دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ ان قیمتوں کے بڑھنے کے اہم عوامل ہیں ۔دکانداروں کے مطابق اگرچہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر دیگر عناصر کی وجہ سے قیمتیں مستحکم نہیں ہو پا رہی ہیں ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے ،تاکہ انہیں ضروری اشیا کی خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اس صورتحال نے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے اور وہ سستے داموں اشیاء کی تلاش میں سرگرداں دیکھائی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں