زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وارث شاہ چیئر کا افتتاح

 زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وارث شاہ چیئر کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صوفی شاعر وارث شاہ کے نظریات اور افکار سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ وارث شاہ نے اپنی شاعری اور افکار سے پنجابی کو امر کیا ہے ۔

 بدقسمتی سے ہمارے ہاں پنجابی کی ترویج تنزلی کا شکار ہے موجودہ حالات میں پنجابی ثقافت کو رواج دینے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹی کے زیراہتمام وارث شاہ چیئر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وارث شاہ کی 18ویں صدی میں زندگی اور سیاسی صورتحال کی حقیقت پسندانہ عکاسی منفرد مقام کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پنجابی زبان سے دور کیا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس اور لسانیت کے مضامین میں بہترین تدریس و تحقیق کے لئے زرعی یونیورسٹی میں نئی فیکلٹی آرٹس اینڈ ہیومینیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹی ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کہا کہ وارث شاہ کی شاعری ہمیں عشق حقیقی کا سبق دیتی ہے جس سے نہ صرف زندگی بلکہ آخرت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے ۔ان کی پوری شاعری پنجاب میں بسنے والوں کی زندگی کی تصویر کشی کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں