نبی رحمتؐ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ، عذرا بتول

نبی رحمتؐ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ، عذرا بتول

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زینب ہال (گرلز ہاسٹل) میں میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد درود و سلام کی روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ زینب ہال کی طالبات نے نعتیہ کلام پیش کیاتقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عذرابتول، وارڈن زینب ہال، اور ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ، سپرنٹنڈنٹ، نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے ربیع الاول کے مقدس مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو نبی کریم ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محبت، امن، اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا چاہیے ۔\"ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے نبی کریم ﷺ کی عظیم الشان زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اپ ﷺ کی لازوال شفقت، درگزر، اور رحم دلی جو ان کی تعلیمات اور انسانیت کے ساتھ معاملات میں واضح ہے ۔ ان کا انصاف، مساوات، اور حق کے لیے غیر متزلزل جدوجہد، جو نسل در نسل لوگوں کو ایک بہتر دنیا کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں