انسداد سموگ، ڈینگی، تجاوزات کیلئے سرگرمیاں تیز کرنیکا حکم

 انسداد سموگ، ڈینگی، تجاوزات کیلئے سرگرمیاں تیز کرنیکا حکم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے انسداد سموگ، ڈینگی، تجاوزات، ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

 اور کہا کہ سموگ، ڈینگی، تجاوزات کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ستھرا پنجاب کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نمایاں نظر آئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت مختلف اجلاسز منعقد ہوئے جس میں انسداد سموگ، ڈینگی، تجاوزات، ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے فصلوں کی باقیات جلانے ،زگ ذیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں، ماحول دوست ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والی فیکٹری یونٹس، کارخانوں، بھٹیوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،پرانی بیٹریاں جلانے ، 2سڑوک انجن اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے اور گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹس کو بھی یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات کا اندراج اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ سیل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ آؤٹ ڈور اِن ڈور سرویلنس کو جاری اور ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں پر توجہ مبذول رکھی جائے اور ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے ، اس ضمن میں غیر تسلی بخش کار کر دگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں