بارش کے بعد ایم سی کی ٹیمیں نکاسی آب کیلئے متحرک

بارش کے بعد ایم سی کی ٹیمیں نکاسی آب کیلئے متحرک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں جمعہ کی صبح ہونے والی مون سون کی موسلادھار بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن کا نکاسی آب کا آپریشن شروع کیا گیا۔

کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم خود فیلڈ میں موجود رہے اور شہر کی مصروف شاہرات، بازاروں اور نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامی افسران بھی اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہے جبکہ ایم سی کی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہیں اورسکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس سے پانی کا نکاس جاری رکھا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف ڈسپوزلز کا معائینہ بھی کیا تو تمام ڈسپوزلز پوری گنجائش سے فعال تھے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے تیز رفتار نکاس کیلئے فیلڈ سٹاف متحرک جبکہ مشینری متعلقہ نشیبی علاقوں میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقع پر سی او ایم سی زویا بلوچ نے پانی کے نکاس میں مصروف عمل اسٹاف ، استعمال میں لانے والے مشینری اور نشیبی علاقوں سے پانی کے جلد نکاس کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں