چیک اینڈ بیلنس کا فقدان،ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت،رشوت کا بازار گرم

چیک اینڈ بیلنس کا فقدان،ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت،رشوت کا بازار گرم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث ضلع میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کی روک تھا م میں سو ل ڈیفنس کا شعبہ خود رکاوٹ بن گیا۔

، مبینہ منتھلیوں کے عوض سماج دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دیدی گئی مناسب حکمت عملی اختیار نہ کئے جانے کے باعث ضلع کے مختلف مقامات پر غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت بابت روک تھام کی بجائے مبینہ کرپشن کا بازار گرم ہے ،بالخصوص سول ڈیفنس میں نچلی سطح پر کوئی چیک بیلنس نہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر ایل پی جی کے غیر قانونی پوائنٹس کو سیل کرنے کی دھمکیاں دے کرمبینہ طور پر منتھلیاں وصول اور اس مقصد کیلئے پرائیویٹ ٹاؤٹس کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جبکہ مقرر کردہ ڈیلرز من مانے نرخوں پر ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں اور انہیں بھی کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مانیٹرنگ ادارہ ایسے درجنوں غیر قانونی پوائنٹس کی نشاندہی کرنے کیساتھ ساتھ ملوث افراد کے کوائف بھی ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر چکا ہے جس پر سابق ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو معاملات کی چھان بین اور محکمہ سول ڈیفنس کے ملوث پائے جانیوالے ذمہ داروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے جن پر تاحال عملدرآمد سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ،اسی طرح اینٹی کرپشن نے چند ماہ قبل سول ڈیفنس کے ضلعی دفتر میں چھاپہ مار کر رشوت خوری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا مگر معاملات بہتر نہ ہو سکے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں