خالد جاوید گورائیہ کا زیر تعمیر سرکٹ ہا ؤس کی عمارت کا دورہ

خالد جاوید گورائیہ کا زیر تعمیر سرکٹ ہا ؤس کی عمارت کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر سرکٹ ہا ؤس کی عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور محکمہ بلڈنگز کے افسران بھی مو جود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہا ؤس کی تعمیر ہو نیوالی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری تزئین وآرائش کے کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے سرکٹ ہا ؤس کے تعمیراتی کا موں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکٹ ہا ؤس کے تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے اور اسے جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکٹ ہا ؤس کی بیرونی دیوار کی تزئن و آرائش کی جائے تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضا فہ ہو۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اچانک بنیادی مر کز صحت روکھڑی کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے نظام، ادویات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے میڈیسن ریکارڈ رجسٹر میں ادویات کی بوگس انٹری پر خفگی کااظہار کیا اور انچارج لیڈی ڈاکٹر اور سٹور کیئپر کو وارننگ جاری کی۔انہوں نے بنیادی مر کز صحت کی انچارج ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ مریضوں کو جاری ہو نیوالی ادویات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جا ئے اور ہسپتال عملہ کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول کا بھی دورہ کیا،بچوں کے کلاس رومز کا معائنہ کیا سکول کی بچیوں اور بچوں سے تعلیمی نصاب سے متعلق سوالات پوچھے اور تعلیمی سرگر میوں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں