ٹو بہ :ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ،متعدد تجاویز پر غور

ٹو بہ :ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ،متعدد تجاویز پر غور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو اور وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ ٹیم کے کوآرڈینیٹرایم پی اے امجد علی جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر کاشف باجوہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر کاشف گجر سمیت دیگرکمیٹی ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی ایچ کیو کے مسائل اورمتعدد تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اجلاس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے دوران ڈیوٹی غیر حاضری کرنے والے ملازمان کے خلاف حسب ضابطہ سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،مراکز صحت اور دیگر ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی دستیابی اور علاج کے لیے آنے والے افراد کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید بہتری کے لیے اقدامات کریں گے اور صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر ایم پی اے امجد علی جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادوایات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں