ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کر رہے :ڈی سی جھنگ

 ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کر رہے :ڈی سی جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کوعلاج معالجہ سمیت جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مزید بہتری کیلئے وزٹ کر رہے ہیں، عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سینٹر کی ری ویمپنگ کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فنشنگ کا کام ہو چکا ، دیگر معمولی نوعیت کا کام جلد ہی مکمل کر لیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ٹراما سنٹر کے وارڈز کو فوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں