پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب

پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب کاانعقاد کمشنر دفتر میں ہوا ،کمشنرسید نوید حیدر شیرازی کو ڈویژنل صدر مقرر کر دیا گیا۔

صوبائی صدر بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ سکاؤٹ ہونا ایک بھاری ذمہ داری ہے جسے نبھانا ہر سکاؤٹ کا عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنا نوجوان نسل کی اہم ذمہ داری ہے اور سکاؤٹ ہونا مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنی اپنی ذمہ داری اداکریں اسی سے ملک ترقی کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز و کامرس ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ گوجرانوالہ دوسراڈویژن ہے جہاں کمشنر کو ڈویژنل صدر مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت بھی کریں۔انہوں نے سکولوں میں بزم ادب کی کلاس اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمشنر سے کہا کہ وہ نئی نسل کو ڈسپلن کا پابند کریں اور تمام سکولوں میں اس کا آغاز کریں آخر میں انہوں نے کمشنر کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے صوبائی سیکرٹری پنجاب سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی نے بھی بوائز سکاؤٹس سے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں