این اے 63 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کاآغاز

این اے 63 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کاآغاز

گجرات (نامہ نگار )مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این ا ے چودھری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز سے این اے 63میں ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا ، 73کروڑ روپے سے گجرات بھمبر روڈ مکمل ہو گا۔۔۔

 جبکہ 7.3کروڑ روپے سے بوکن موڑتا ماچھیوال کارپٹ روڈ تعمیر کیا جائے گا ۔گجرات بھمبر روڈ پراجیکٹ حلقہ کا میگا پراجیکٹ ہے جسے ایم این اے حسین الٰہی کی کاوشوں اور خصوصی فنڈز سے جلد ٹینڈرنگ کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بوکن موڑ تا ماچھیوال براستہ مکیانہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس کا گزشتہ روز سنگ بنیاد رکھا گیا اور متعلقہ تعمیراتی فرم نے ہیوی مشینری اور لیبر لگا کر کام شروع کر دیا ہے ۔ یا د رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کے اطراف میں آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کیلئے نالے بھی تعمیر کئے جائیں گے ، ایم این ا ے حسین الٰہی کی جانب سے انکی ٹیم حمید اﷲ بھٹی ، مرزا عمران بیگ ، شفاقت حسین چیمہ ، چوہدری شاہ رخ وڑائچ نے مسلم لیگی راہنماؤں حاجی خان محمد مکیانہ ، چوہدری نواز ماچھیوال ، چوہدری اسلم چنڈالہ سمیت دیگر معززین کیساتھ گزشتہ روز مکیانہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں