ایپکا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تقریب حلف برداری

ایپکا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تقریب حلف برداری

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ایپکا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی تقریب حلف برداری ، سی ای او ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان نے نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا ۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ ایپکا ایجوکیشن کے گزشتہ دنوں انتخابات کا انقعاد کیا گیا تھا جس میں چودھری گلریز اختر سندھو اپنے پینل سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے تھے ، ان نومنتخب عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب کا نجی ہوٹل میں انقعاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان تھے ، جنہوں نے نومنتخب ارکان صدر چودھری گلریز اختر سندھو،سینئر نائب صدر شہزاد اکبر سینئر نائب صدر سید شاہد رضا شاہ ،نائب صدر فیصل شیروانی، نائب صدر مدثر حسین اعوان ،پریس سیکرٹری میاں گلریز ،فنانس سیکرٹری حافظ عنصر جاوید ،آفس سیکرٹری مولوی عبدالجبار ،چیف کوآرڈینیٹر محمّد ندیم کھوکھر،چیف آرگنائزر محمد اظہر کھوکھر نے حلف اٹھایا،صدر ایپکا ایجوکیشن گلریز اختر سندھو حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ کلرکس کی فلاح و بہبوداور انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں