پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کے طلبا کیلئے استقبالیہ تقریب

پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کے طلبا کیلئے استقبالیہ تقریب

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کے طلبا کے لیے ویلکم تقریب کا انعقاد لاہور میں کیاگیا۔۔۔

تقریب کے مہمانان ڈائریکٹر پنجاب کالج سیف اللہ مانگٹ اورعظمت علی ملہی نے ہونہار طالبعلم محمد عثمان اور طالبات عشاء امتیاز،سحرمبین،عائمہ بنت اویس،طیبہ مصطفی،اسما شاہد،مومنہ افراہیم،شہام مشتاق، بشری شاہنواز اور لائبہ ناصر کو بہترین تعلیمی کارکردگی پرکیش انعامات دئیے ،پرنسپل حسیب حسن زیدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب کالج کا مقصد نوشہرہ ورکاں کی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم وتربیت کے ذریعے معاشرے کابہترین فردبناناہے ، پنجاب کالج کے طلبا دنیا بھر میں اپنے ملک اور علاقہ کانام روشن کریں گے ،پنجاب کالج کی انتظامیہ اور سٹاف اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے ہروقت کوشاں رہے گا،ہم ڈائریکٹرزکالج کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے علاقہ کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پنجاب کالج کاآغاز کیا تاکہ نوشہرہ ورکاں میں تعلیمی پسماندگی کاخاتمہ ممکن ہو ،کالج سٹاف پروفیسر عثمان خالد،پروفیسر عمرفاروق اور احمد چٹھہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں