قومی ورثہ کے فروغ کیلئے بھرپور کام کرینگے :فرح دیبا

قومی ورثہ کے فروغ کیلئے بھرپور کام کرینگے :فرح دیبا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کی کوآرڈینیٹر و سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح دیبا نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ہماری حکومت اور وفاقی وزیر عطا تارڑ کے ویژن کے مطابق پاکستان میں قومی ورثہ اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور کام کرینگے کیونکہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں سے جڑا ہوا ہے پاکستان کی ثقافت ،موسیقی اور ڈرامے کے ذریعے ملک کا مثبت کردار دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے ایوارڈ یافتہ قومی چیپمین محمد اشفاق نذر،ضلعی چیئرمین پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل ملک محمد اقبال،سماجی رہنما چودھری آفاق نذر،میاں سرفراز نواز، موسیٰ اشفاق،افتخار احمد ودیگر کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کیا۔ فرح دیبا نے کہا کہ حکومت پاکستان میں قومی ورثہ اور ثقافت کو ملک کے اندر اور بین الااقوامی سطح ہر اجاگر کرنے کیلئے ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں