غیر قانو نی اسلحہ رکھنے ، منشیات فروشی پر 14ملزم گرفتار

 غیر قانو نی اسلحہ رکھنے ، منشیات فروشی پر 14ملزم گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 3کلو چرس،20لٹر شراب اور 9 پستول برآمد کر لیے ۔

 تھانہ مندرہ پولیس نے فیاض سے 1کلو 460گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے بابر انور سے 460گرام چرس، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے دانش محمود سے 550گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ذیشان سے 600 گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے کاشف سے 20لٹر شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے نویس خان سے پستول، تھانہ آراے بازار پولیس نے حامد علی سے پستول، تھانہ ا یئر پورٹ پولیس نے ارسلان اقبال سے پستول، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے رومان سے پستول، سکندر سے پستول ، تھانہ صدر واہ پولیس نے حسن رضاسے پستول، ابرار سے پستول، تھانہ گوجر خان پولیس نے عنطر سے پستول ، تھانہ روات پولیس نے مدثر قیوم سے بھی ایک پستول برآمد کیا ۔ تمام مقد مات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں