روزانہ 30منٹ چہل قدمی دل کی بیماریوں کیلئے مفید،ماہرین صحت

روزانہ 30منٹ چہل قدمی دل کی بیماریوں کیلئے مفید،ماہرین صحت

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) ملک کے معروف ماہرین صحت نے دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا ،ہائی بلڈ پریشر تمباکو نوشی۔۔۔

 غیر متحرک طرز زندگی ،ذیابیطس، موٹا پا اور مضر صحت خوراک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر مجتبیٰ احمد کیانی،ڈاکٹر محبوب الرحمان، ڈاکٹر شعیب اور ڈاکٹر مدیحہ بٹ نے عارضہ قلب کے حوالے سے سرل کمپنی کے زیراہتمام این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عارضہ قلب ، انسانی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے ۔ 29 ستمبر دنیا بھر میں امراض قلب کی آگاہی کے حوالے سے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد دل کے امراض سے متعلق آگاہی ، روک تھام، بروقت تشخیص اور مساوی علاج کی سہولیات کا حصول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں