ماحو ل کے تحفظ کیلئے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا ہو گا، رومینہ خور شید

ماحو ل کے تحفظ کیلئے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا ہو گا، رومینہ خور شید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ماحول کے تحفظ کیلئے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اس سال سیاحت کے عالمی دن کا تھیم سیاحت اور امن ہے ۔ سب سے بڑھ کر سیاحت لوگوں کو ایک جگہ متحد کرتی ہے اور لوگوں کے درمیان رابطے بڑھا تی ہے ، یہ لوگوں کے درمیان زیادہ پرامن، ہم آہنگی اور رابطے کا باعث بنتی ہے ۔ انہوں نے ملک میں ماحولیاتی طور پر پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر میں درخت لگانے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں