ٹوبہ :پنجاب کالج میں سالانہ محفل میلاد مصطفی کاانعقاد

ٹوبہ :پنجاب کالج میں سالانہ محفل میلاد مصطفی کاانعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادارہ کے ڈائریکٹر حتیم رفعت کی زیر نگرانی سالانہ محفل میلاد مصطفی کاانعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل محسن بخاری نے کی ۔

محفل میں اساتذہ کرام اور طلباء نے بھر پور شر کت کی ۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ محسن بخاری نے سیرت نبوی ؐپرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول پاکؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے ،حضور نبی کریم ؐکا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے کہ اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی، کیونکہ حضور ؐکے آنے سے ظلم و شرک، بدعت و گمراہی کی تاریکیاں چھٹ گئیں اور شیطانی ہتھکنڈے ختم ہو گئے ۔ اس موقع پر معروف ادارہ کے طلباء نے بارگاہ اقدس میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے ،محفل میلاد مصطفی کے اختتام پر عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں