آ ر پی او کا اجلاس ،سنگین مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ

آ ر پی او کا اجلاس ،سنگین مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدات ریجنل پولیس آفس میں کرائم کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں سی پی او فیصل آبادکامران عادل،ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دوران میٹنگ کرائم کی شرح کو کنٹرول کر نے اور زیرتفتیش مقدمات کی یکسوئی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد نے امن و امان کی مجموعی صورتحال،جرائم کی روک تھام،انسداد اور مقدمات کی سراغ رسانی کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر آرپی او فیصل آباد کو بریفنگ دی۔ زیرتفتیش مقدمات قتل، ڈکیتی معہ قتل،اندھے قتل،رابری،رابری معہ قتل اور وہیکلز چوری کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ریکوری کو یقینی بنایا جائے ۔ڈکیتی،رابری کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ کومزید موثربنایا جائے ۔ منشیات فروشوں، جواء کے اڈوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔منشیات فروشوں کے خلاف پراسیکیوشن کو بہتر کرتے ہوئے سزایابی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں