آئین کو موم کی ناک نہیں بننے دینگے:حافظ سلمان اعظم

آئین کو موم کی ناک نہیں بننے دینگے:حافظ سلمان اعظم

سمندری(نمائندہ دنیا )اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترامیم میں حکومت کا ساتھ نہ دے کر حب الوطنی اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا،ہم آئین کو موم کی ناک نہیں بننے دیں گے۔

 مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الھدیٰ مدرسہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اہلحدیث یوتھ فورس سمندری کے صدر قاری سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری حافظ یاسر فاروق ، بزرگ عالم دین مولانا بہادر علی سیف بھی موجود تھے ۔ حافظ سلمان اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں حالیہ ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابراور عوام سے مذاق ہے ، بجلی کے ریٹس اور مہنگائی کم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، گیارہ لاکھ غیر مسلم افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کرنے والی شخصیت پاکستان آ رہی ہے ، اہلحدیث یوتھ فورس ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بھر پور استقبال کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں