اٹھارہ ہزاری: ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریض پریشان
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان، مریض شدید پریشان ۔تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے مریض شدید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ۔
اٹھارہ ہزاری میں ٹی ایچ کیو ہسپتال،آر ایچ سی روڈو سلطان،آرایچ سی کوٹ شاکر اور تحصیل کے تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات گزشتہ کئی دنوں سے نایاب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے ایک جانب ہم ملک میں شدید مہنگائی سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ہسپتالوں میں ادویات ختم ہونے کی وجہ سے ہمیں مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سرکاری ہسپتالوں میںشوگرسمیت دیگر بیماریوں کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔