سابقہ رنجش :مخالفین کا خاتون پر تشدد، مبینہ طورپر نیم برہنہ کردیا

 سابقہ رنجش :مخالفین کا خاتون پر  تشدد، مبینہ طورپر نیم برہنہ کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناءپر خاتون کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے مبینہ طورپر نیم برہنہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔

 نرگس نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم یوسف کی جانب سے اسے مبینہ طورپر سابقہ رنجش کی بناءپر قابو کرلیاگیاا ور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جبکہ متاثرہ خاتون تشدد کے دوران کپڑے پھٹنے سے مبینہ نیم برہنہ بھی ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں