کمالیہ میں آوارہ کتوں کی بہتات ، شہری پریشانی کا شکار
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ، کتوں کے غول ہر علاقے میں شہریوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن گئے ۔
۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے ، خواتین اور بچوں کاگھروں سے نکلنا محال ہو گیا، ہر دوسری گلی اور سڑکوں پر کتوں کی بہتات ہے جو شہریوں اور سکول آنے جانے والے بچوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں،اکثر اوقات کتوں کے کاٹنے سے لوگ زخمی بھی ہوچکے ہیں ۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنانے کیلئے فی الفور مہم شروع کی جائے ۔