پینے کے پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست :سلطان باجوہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا ہے کہ پانی انسانی زندگی کا بنیادی جزو ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔
وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق پانی کے جاری پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کے نئے منصوبے بھی پلان کئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا فیصل آباد اورجائیکا کے زیر انتظام جھال خانوانہ میں واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے وزٹ کے دوران کیا۔ بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا ایشو ہے تاہم جائیکا اور واسا کی جانب سے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے دو میگا پراجیکٹس پر کام کرنا خوش آئند ہے ۔