چنیوٹ : ڈرائیونگ لائسنس،ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری

چنیوٹ : ڈرائیونگ لائسنس،ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس چنیوٹ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آگاہی مہم جاری ہے ۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بابر نواز نے آگاہی مہم کے حوالے سے سکول، کالجز کا وزٹ کیا اورسکول و کالجز کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر کاکہنا تھا کہ اساتذہ ، طلباء کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، آگاہی مہم کے سلسلے میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے مختلف سکول کالجز کا دورہ کیا اورطلباء کو ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم ہے ، طلباء سہولت سے فائدہ اٹھا کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ طلباء کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم سے مستفید ہونے کی ترغیب دی گئی۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے طلباء میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں