ضلعی پولیس کے 25مقابلے ، 3ڈاکو ہلاک ،زخمیوں سمیت 43گرفتار

ضلعی پولیس کے 25مقابلے ، 3ڈاکو ہلاک ،زخمیوں سمیت 43گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 25 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوؤں سمیت 43 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں