شہریوں کے مسائل ترجیحی نبیادوں پر حل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

 شہریوں کے مسائل ترجیحی نبیادوں پر حل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری محکمے شہریوں کی سہولیات اور آسانی کو اولین اہمیت دیں۔۔۔

ہر دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کو اپنایا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے آفس میں آنے والے تمام لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی نبیادوں پر حل کیا جائے ،اس حوالے سے تمام افسران صبح 10بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اپنے آفس میں رہ کر عوام کے مسائل سنیں اور انہیں حل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں