نشتر2ہسپتال کی ناقص عمارت،چھتوں سے سیوریج کا پانی رسنے لگا

نشتر2ہسپتال کی ناقص عمارت،چھتوں سے سیوریج کا پانی رسنے لگا

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر 2 ہسپتال کی ناقص تعمیر شدہ عمارت، چھتوں سے سیوریج کا پانی رسنے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

 جبکہ اس سے قبل نشتر 2 ایم ایس نے پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ سے نشتر 2 کی عمارت کے لئے سیفٹی سرٹیفکیٹ بھی طلب کر رکھا ہے تاہم اب تک اس سے متعلق کوئی اپڈیٹ سامنے نہیں آ سکی ہے کہ نشتر 2 کی عمارت میں اتنے نقائص سامنے آنے کے باوجود اب تک بڑے پیمانے پر انکوائری شروع کیوں نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق نشتر 2ہسپتال کی ناقص تعمیر شدہ عمارت کی تحقیقات اگر شروع کی گئیں تو اس میں سابق انتظامی افسروں اور محکمہ صحت کے سابق اعلیٰ افسروں کے نام بھی سامنے آنے کا اندیشہ ہے کیونکہ نشتر 2کو جلد بازی میں فعال کرنے کیلئے اس وقت کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے آئی ڈیپ افسروں پر شدید دباؤ ڈالے رکھا تھا جس کے باعث نشتر 2کو عام انتخابات سے قبل فعال کرنے کیلئے دن رات تعمیر جاری رکھی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں