گورنر پنجاب سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔

باہمی دلچسپی کے امور سمیت موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، زراعت، ڈیری اور کھیل کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا پاکستان میں زراعت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے آسٹریلین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا مسئلہ ہے ،اس سے نمٹنے کے لئے اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہاکی کو فروغ دینے کے لئے گورنر ہائوس میں 10 اکتوبر کے بعد ہاکی کی ٹیم کو مدعو کیا جائے گا،آ سٹریلوی ہائی کمشنر کو بھی دعوت دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں