سپرے نہ ہونے سے ہر طرف ڈینگی مچھروں کی بھرمار

سپرے نہ ہونے سے ہر طرف ڈینگی مچھروں کی بھرمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈینگی مار سپرے نہ کرنے کی وجہ سے ہر طرف ڈینگی مچھروں کی بھرمار۔

، گزشتہ سالوں میں موسم سرما کے آغاز میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی مار سپرے کیا جاتا تھا جو کہ اس بار محکمہ صحت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سپرے نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے ہر طرف ڈینگی مچھروں کی بھرمار ہوچکی ہے لوگوں کا سونا محال ہوچکا ہے لوگ بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جگہ جگہ پانی کے تالاب اور جوہڑ وں کی وجہ سے ہر سو مچھرپھیل چکے ہیں مزید براں انتظامیہ بھی لمبی تان کر سوئی ہوئی ہے اور اس حوالے سے کوئی کاوش نظر نہ آرہی ہے شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر گھر گھر ڈینگی سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں