فلسطینیوں سے یکجہتی:پیپلزپارٹی کی چوک گھنٹہ گھر میں ریلی

 فلسطینیوں سے یکجہتی:پیپلزپارٹی کی چوک گھنٹہ گھر میں ریلی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسرائیل کی طالع آزمائی نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے ، اقوام متحدہ کو چاہئے وہ فی الفور آگ اور خون کے اس کھیل کو بند کروائے اور فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے گزشتہ روز چوک گھنٹہ گھر میں پیپلز پارٹی سٹی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ محمد اسلام ، سابق ڈپٹی مئیر محترمہ سکینہ چودھری ایڈووکیٹ ، رانا خاور جاوید ، ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ، بشارت رندھاوا ، عباس گجر ، محمد زمان خاں ، شیخ محمد یاسین ، میاں بشارت ، محمد عتیق قریشی ، باؤ افضل ، صغیر اعوان ، صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب بٹ ، محمد علی ظریف ، مہر پرویز ،رفعت انجم ، مرزا مظہر ، راجہ مشتاق،رانا غلام مصطفیٰ ، علی اکبر کاظمی،منظور جوری، اکرم چوہان ،اسماعیل منہاس کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ رانا نعیم دستگیر خاں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں مظلوم نہتے فلسطینی بھائیوں کے حق میں صداے احتجاج کو بلند کیا ،اب بھی امہ کو اتفاق اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آزاد فلسطین ریاست کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطین ریاست کے قیام اور کشمیر کے عوام کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں