جماعت اسلامی کا عالمی یوم مزاحمت پر پل 47پر غزہ کیمپ

جماعت اسلامی کا عالمی یوم مزاحمت پر پل 47پر غزہ کیمپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی یوم مزاحمت کے موقع پر پل 47پر غزہ کیمپ لگایا گیا جبکہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے تحت غزہ ریلی نکالی گئی۔۔۔

جس میں خواتین کی بڑی تعداد پلے کارڈ اٹھائے شریک ہوئی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم وبربریت کی انتہاکردی ہے جس پراقوامِ متحدہ کو عملی طورپر میدانِ عمل میں آنا چاہئے اور تمام منظور شدہ قراردادوں پرعمل کروا کر فلسطینیوں کو اُنکا حق دلوانا چاہئے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام دُنیاکے اسلامی ممالک کو متحدہوکر کے اسرائیلی اشیاء کاسرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرناچاہئے اوراپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کرنی چاہئے ،اسرائیل جنگی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتالوں اورپناہ گزین کیمپوں پر بمباری کررہا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اگر فلسطین پر اسرائیل کاظلم و جبر ختم ناہوا تواُس کا خمازہ ساری دُنیا کو بُھگتنا پڑے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں