سموگ ، فضائی آلودگی ، صنعتی یونٹس کیخلاف روزانہ کارروائیوں کا حکم ، نوٹسز جاری

سموگ ، فضائی آلودگی ، صنعتی یونٹس کیخلاف روزانہ کارروائیوں کا حکم ، نوٹسز جاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرما سے قبل سموگ کی روک تھام اور گوجرانوالہ کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کو روزانہ بنیادوں پر مشترکہ کارروائیاں کرنے کا حکم۔۔۔

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور ممنوع ایندھن استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے گئے جبکہ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے دعوے کئے گئے ،پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات کے افسروں اور ضلعی انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں گوجرانوالہ بھی شامل ہے جہاں بیشتر رہائشی علاقے متاثر ہورہے ہیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے ضلع گوجرانوالہ میں 327 بھٹہ خشت کام کر رہے ہیں جن میں سے 306 بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 10 مزید بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ،غیر قانونی بھٹوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جن کے خلاف کارروائی کیلئے مؤثر پلان بنانے کاحکم دیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں