بابا گورونانک کے جنم دن کے حوالے سے تقریبات کا جائزہ

 بابا گورونانک کے جنم دن کے حوالے سے تقریبات کا جائزہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا دورہ کیا اور کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد اور قیام کے لئے رہائش کی فراہمی، رسومات کی ادائیگی اور نقل و حمل کے حوالے سے اہم امور پر بحث کی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی کہ وفاقی حکومت نے بھارتی سکھ یاتریوں کے دورہ پاکستان کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن 3000 بھارتی سکھ یاتریوں کو 10 دن کے ویزے جاری کرے گا، جو 14 نومبر کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے ۔صوبائی وزیر، رمیش سنگھ اروڑہ، اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ جنم دن کی مرکزی تقریب بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب 15 نومبر کو گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ سکھ یاتری 16 سے 22 نومبر تک مختلف گورودواروں کی یاترا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں