سرویلنس ٹیمیں ڈینگی سے بچاؤ بارے آگا ہی دیں ، طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈینگی فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈھوک منشی کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ایم پی اے اسما ناز عباسی، زیب النسا بھی سا تھ تھیں۔ انہوں نے ڈھوک منشی میں قائم ویل ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا۔ طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈھوک منشی میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر گئے ، کیس رسپانس اور فوکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ رواں ماہ ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہے ،سرویلنس ٹیمیں لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤکے بارے میں آگاہ کریں۔ اور ویل ہیلتھ کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں مقامی لوگوں کو آگا ہی دیں ،معمولی بخار کی صورت میں بھی ڈینگی ٹیسٹ ضرور کیا جائے ۔