راہزنی میں ملوث اسحاق گینگ گرفتار ،ساڑھے 15لاکھ روپے برآمد

 راہزنی میں ملوث اسحاق گینگ گرفتار ،ساڑھے 15لاکھ روپے برآمد

راولپنڈی (خبر نگار)سٹی پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث اسحاق عرف ساقا گینگ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد یار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اسحاق عرف ساقا،اسد اور محمد ظاہر شامل ہیں۔۔۔

درست شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مسروقہ رقم 15 لاکھ 53 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان نے ماہ ستمبر میں عالم خان روڈ سے ایک تاجر سے گن پوائنٹ پر 25 لاکھ روپے چھینے تھے جن میں سے 15 لاکھ 53ہزار روپے برآمد ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں