رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز ،ویگن ورکرز کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز ،ویگن ورکرز کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب اور پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے کارکنان نے گاڑیوں سمیت مرکزی صدر میاں اعجاز حسین کی قیادت میں سٹی ٹرمینل اڈا پرمظاہرہ کیا۔

اس موقع پر رانا امجد، ناصر اعجاز جٹ، نور حسین، محمد یوسف، ماجد جٹ، محمد اسد، ایوب بٹ، پرویز، رانا الطاف ودیگر موجود تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں اعجاز حسین نے کہاکہ افسوس آج اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے جو غزہ میں جاری انسانی نسل کشی پر خاموش ہیں، آج ہم اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہیں، ایک جانب نسل کشی ہو رہی ہے دوسری جانب جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان سینہ سپر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سوائے قراردادوں کے کچھ نہیں کیا جاتا،افسوس آج اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے جو غزہ میں جاری انسانی نسل کشی پر خاموش ہیں۔حافظ نعیم الرحمن کے شکر گزار ہوں جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے مسلم امہ کے حکمران سوئے ہوئے ہیں۔ غزہ کے مسلمانوں پر ایک سال سے ظلم کیا جارہا ہے ۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ 40 ممالک کی افواج کہاں ہے ۔اقوام متحدہ غیر اسلامی ملک کے مسئلے پر فوری ایکشن لیتی ہے لیکن اسے غزہ کا مسئلہ نظر نہیں آتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں