نجی سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ،مفت ٹیسٹ، ادویات فراہم

نجی سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا  اہتمام ،مفت ٹیسٹ، ادویات فراہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام عبداﷲ کالونی کے ایک نجی سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

جس میں ڈاکٹر نجم الحسن ،ڈاکٹر علی وڑائچ، ڈاکٹر عبداﷲ وراد اور ڈاکٹر عزہ اسلام و دیگر نے آنیوالے مریضوں کا مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات دی، کیمپ میں مختلف نوعیت کے ٹیسٹ بھی فری کئے گئے ، جبکہ محمد عبداﷲ ملک، طلحہ بھٹی اور راشد مرزاو دیگر پر مشتمل ٹیم کیمپ کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کئے جسے اہل علاقہ نے سراہا، کیمپ دن بارہ بجے شروع ہوا جو بغیر وقفہ سے شام چھ بجے تک جاری رہا، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ فری کیمپ کے انعقاد قابل ستائش ہے ، اس حوالے سے مسلم یوتھ ونگ سے شگر گزار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں