کسی کو امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دینگے ، آ ئی جی اسلام آ باد

  کسی کو امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دینگے ، آ ئی جی اسلام آ باد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ڈی چوک اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔۔۔

 اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لا اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، وفاقی دارالحکومت میں کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ، شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں گے ،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ الرٹ رہیں اور اپنے علاقوں میں گشت کو مزید موثر بنائیں ، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں