جانور سلاٹر ہائوس پر ذبح کرنا یقینی بنایا جائے ،کمشنر کی ہدایت

 جانور سلاٹر ہائوس پر ذبح کرنا یقینی بنایا جائے ،کمشنر کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سلاٹر ہاؤس اور اقبال کالونی میں میونسپل کارپوریشن کی عارضی ڈمپنگ سائٹ کا معا ئنہ کیا۔

 کمشنر نے سلاٹر ہاؤس کی صفائی میں مزید بہتری لانے اور غیر فعال واش رومز کو فنکشنل حالت میں لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لائیو سٹاک افسر وں سے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام قصاب جانور سلاٹر ہاؤس پر لاکر ذبح کریں اور دیگر مقامات پر جانوروں ذبح کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹرز جانوروں کے ذبح وقت موقع پر موجود ہونا چاہیے تاکہ قصاب صحت مند جانور ہی ذبح کر سکیں۔ اس موقع پر سلاٹر ہاؤس پر پینے کے پانی کی کمی کی توجہ بھی مبذول کروائی گئی جس پر کمشنر نے سی او ایم سی کو اس اہم مسئلہ کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی ہدایت بھی کی۔کمشنر جہانزیب اعوان نے اقبال کالونی میں ایم سی کے عارضی کلیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ روزانہ کلیکشن پوائنٹ پر الصبح ہی آپریشن مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور راہگیروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں