روڈ انفراسٹر کچر منصوبے فوری مکمل کرنے کا حکم

روڈ انفراسٹر کچر منصوبے فوری مکمل کرنے کا حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز بی سی جی چوک روڈ کے حوالے سے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا اور چوک بی سی جی منصوبے کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے چوک بی سی جی روڈ کے زیر تکمیل منصوبے کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوامی مفاد میں روڈ منصوبے پر فوری کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ضلع بھر میں روڈ مارکنگ اور روڈ فرنیچر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ پیچ ورک اور سڑکوں کی مرمت کیلئے محکموں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بی سی جی چوک کی کارپٹنگ اور پیچ ورک کا آغاز کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں