ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا جنال ہال سینٹر کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا جنال ہال سینٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سرگودھا رضیہ یاسمین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹرجناح ہال کمپنی باغ کا وزٹ کیا۔۔۔

اور خواتین سے سہولیات کے بارے میں پوچھتی رہیں،وزٹ کے موقع پر سینٹر پر پانی، چھاؤں،اور بیٹھنے کی جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ ایڈمن آفیسر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سلیم احمد کو شاباش دی اور سکیور ٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی اور بینک عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سائلین /مستحقین کے ساتھ عزت احترام کے ساتھ پیش آئیں اور رقم کی ادائیگی میں کسی قسم کی کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں