عالمی کاربن کے اخراج میں شہروں کا حصہ 70فیصد ، رومینہ خورشید

 عالمی کاربن کے اخراج میں شہروں کا حصہ 70فیصد ، رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا عالمی کاربن کے اخراج میں شہروں کا حصہ 70فیصدہے۔۔۔

 نوجوان بڑ ھتی ہو ئی آبادی ،موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، شہروں کو موسمیاتی موافقت کی حکمت عملیوں کو شہری منصوبہ بندی میں ضم کرنا چاہیے تاکہ موسم کے شدید خطرات کو کم کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نسٹ(NUST)میں منعقدہ ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ا نہوں نے کہا ماحولیاتی ذمہ دارانہ ترقی کے لیے بنیادی تبدیلی ضروری ہے ۔ ایسے لچکدار سمارٹ شہروں کو فروغ دے سکتے ہیں جن کا مقصد آلودگی اور کاربن کے اخراج سے پاک مستقبل ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں