ٹیوٹا کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس

ٹیوٹا کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا کے نئے بورڈ کا پہلا اجلاس ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا۔۔۔

3گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ٹیوٹا کی کارکردگی، اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھو کھر نے بریفننگ دی۔ اجلاس کے دوران بورڈ کے امور آگے بڑھانے کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ،سیکرٹری صنعت ڈاکٹر احسان بھٹہ، چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد زمان،سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں