نہر کنارے تجاوزات کی بھر مار ، گندگی کے ڈھیر

نہر کنارے تجاوزات کی بھر مار ، گندگی کے ڈھیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب کنارے پر تجاوزات قائم ،پھل فروشوں ،ہوٹلز اور دیگر سامان فروخت کرنے والوں نے سٹالز سج رکھے ہیں۔۔۔

 جبکہ بعض جگہوں پر ہوٹل بھی قائم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے نہر کنارے گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ گوالوں نے بھینسیں بھی باندھ رکھی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائپاس کے ساتھ نہر اپر چناب کے چھیچھروالی پل ،فیروز والا پل اور کنگنی والہ پل کے پاس نہر کنارے تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔نہر کناروں پھل فروش ،ہوٹلز اور دیگر قبضہ مافیہ نے پختہ تھڑے بنا کر قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے نہر کے کناروں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نہر کے پشتے بھی کمزور ہو گئے ہیں۔ اکثر مقامات پر نہر کنارے ہوٹلز بنے ہوئے ہیں اور وہاں پر کرسیاں اور میز لگا کر نہر کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے بعض افراد نے کوڑا پھینکنا شروع کر دیا ہے جبکہ بھینسوں کا گوبر بھی اسی جگہ پر پھینکا جا رہا ہے لیکن کوئی بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ مافیا کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ انہار کے عملہ کو پیسے دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں