انسداد سموگ سکواڈ بنانے ، آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

انسداد سموگ سکواڈ بنانے ، آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدرات ان کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں انسداد سموگ کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے بریفننگ دی۔ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ،کمشنر نے ہدایت کی کہ تحفظ ماحولیات کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے صنعتی یونٹس، بھٹہ جات اور کرشنگ یونٹس کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے  فصلوں کی بقایات و فیکٹریوں میں پرانے ٹائروں کو جلانے اور گاڑیوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی روک تھام یقینی بنایا جائے ۔ جہانزیب اعوان نے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے تمام محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو سموگ کے ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے چاروں اضلاع میں انسداد سموگ سکواڈ بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ اگر کسی جگہ کوئی خلاف ورزی موصول ہو تو فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے  اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد وسیم ،لوکل گورنمنٹ ، زراعت ، جنگلات ، آرٹی اے ، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے اور انڈسٹری محکموں کے افسران کے علاؤہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں ودیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں