فلسطینیوں پر مظالم،مسلم حکمران سو رہے :جماعت اسلامی

فلسطینیوں پر مظالم،مسلم حکمران سو رہے :جماعت اسلامی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی PP52 چودھر ی اشتیاق احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،ہمارا جینا مرنا فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔۔۔

 مسجد اقصیٰ قبلہ اول کا تحفظ کرنا ہم سب پر فرض ہے اورہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح سمبڑیال میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تمام مذہبی ، جماعتوں ،تاجر برادری ، وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ،طلبا ، خواتین کی طرف سے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجراں شیخ طاہر دانش، صدر انجمن تاجراں پرانا بازار شیخ ثنا اﷲ ،سرپرست اعلیٰ حاجی شیخ حبیب اﷲ،جنرل سیکرٹری شیخ شفیق الرحمن ، چیئرمین مرکزی انجمن تاجراں شیخ جمیل ،علامہ ثناء اﷲ ربانی سمیت دیگر کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ہمارے حکمران خواب خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں اوردہشتگراسرائیل ہمارے فلسطینی نہتے بھائیوں ،بہنوں ،بچوں ، ہسپتالوں ، سکولوں پر میزائل اوربم برسار رہا ہے ،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اورپاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جسے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا مگر ہمارے حکمرانوں نے آج بھی ہمیں انگریزوں کا غلام بنایا ہوا ہے اس موقع پر خواتین سمیت عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں