لاہور،شیخوپورہ اور قصور کی ایک ایک ترقیاتی سکیم منظور

لاہور،شیخوپورہ اور قصور کی  ایک ایک ترقیاتی سکیم منظور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور،شیخوپورہ اور قصور کی 5 ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں۔

کمیٹی نے تینوں اضلاع کی ایک ایک سکیم منظور کی۔ کمشنر نے کہا کسی بھی ضلع کی سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے ۔ منظور کردہ سکیموں میں روڈ اور گلیوں کی تعمیرات شامل ہیں۔ ڈویژنل ورکنگ پارٹی کمیٹی کے فورم سے 2سکیموں کو واپس لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں